ایشیائی مقابلوں میں ایرانی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم کی دوسری پوزیشن حاصل

تہران، 11 مئی، ارنا- چینی تائپی میں منعقدہ پانچویں ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے چین تائپی سے شکست کھا کر اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق چینی تائپی میں منعقدہ ایشیائی طلبا کے باسکٹ بال مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آزاد اسلامی یونیورسٹی خواتین ٹیم نے 15۔6 نتیجے کیساتھ چینی تائپی سے شکست کھا کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے، عالمی باسکٹ بال لیگ کا کوٹہ حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ ایشیائی طلبا کے پانجویں مقابلوں کا 6 سے 12 مئی تک چینی تائپی میں انعقاد کیا گیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@