چین نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کردیا

بیجنگ، 11 مئی، ارنا - چین نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاہدے کے مکمل اور موثر انداز میں نفاذ کو یقینی بنائیں.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ «گینگ شوانگ» نے ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ اجتماعی عمل سے حاصل ہونے والا معاہدہ ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے توثیق کی ہے.
ترجمان کے مطابق، ایران جوہری معاہدہ خطے میں قیام امن و سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے اہمیت کا حامل ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی علیحدگی اور ایران مخالف یکطرفہ پابندیوں سے علاقائی صورتحال مزید کشیدگی کی طرف بڑھی ہے.
چینی ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں کیونکہ لڑائی اور جھگڑے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@