انسٹیکس میکنزم کے نفاذ پر کوششیں جاری ہیں: جرمنی

تہران، 11 مئی، ارنا – جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان نے جوہری معاہدے کے عمل پر زور دیا اور کہا ہے کہ برلن اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ انسٹیکس کے اجراء کے لئے مذاکرات کو جاری رکھے گا.

"ماریا آدبار" ںے کہا کہ تین یورپی ممالک ایران کے ساتھ مالیاتی تبادلات کی سہولتین کے لئے انسٹیکس کے نفاذ کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی پابندی پر زور دیا تہران سے اس عالمی سمجھوتہ پر عملدرآمد کرنے کے تسلسل کا مطالبہ کیا.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.
صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ دنوں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@