ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں: جاپان

بیجنگ، 11 مئی، ارنا – جاپان نے کہا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لیے ثالثی پر تیار ہے.

جاپانی کابینہ کے ڈپٹی سیکریٹری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جاپان کے ایران اور امریکہ سے اچھے تعلقات ہیں لہذا ٹوکیو دونوں ملکوں کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنا چاہتا ہے.
یاسموشی نیشمورا نے ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مصالحتی کردار کا اصل مقصد ایران جوہری معاہدے کو بچانا ہے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جاپان علاقائی امن و استحکام کی بالادستی کے لئے ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات سے فائدہ اٹھانا چاہتز ہے.
جاپانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران، جوہری معاہدے سے الگ نہیں ہوا اس پر قائم ہے جبکہ ٹوکیو بھی اس معاہدے کے مطابق، ایرانی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپان نے ہمیشہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کی ہے اور امریکہ سے قریبی تعلقات کے باوجود اس نے ایران سے دوطرفہ اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے.
274**
939* ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@