ایرانی عوام نے جوہری معاہدے سے متعلق نئے حکومتی فیصلے کی حمایت کی

تہران، 10 مئی، ارنا - ایرانی داراحکومت تہران سمیت ملک بھر کے شہروں میں عوام نے جمعہ کی نماز کے بعد حکومت کی جانب سے جوہری معاہدے کے بعض اقدامات پر عمل درآمد روکنے کے حالیہ فیصلے کے حق میں ریلیاں نکالیں اور اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا.

تفصیلات کے مطابق، تہران سمیت سینکڑوں شہروں میں عوامی ریلیوں میں ایرانی حکومت کے حالیہ فیصلے کی بھرپور حمایت کا مظاہرہ کیا گیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر نظام اور حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے ثابت قدمی اور یکجہتی کے ساتھ میدان میں حاضر رہتے ہیں.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.

صدر مملکت ڈاکٹر «حسن روحانی» نے گزشتہ دنوں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.

انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@