مغربی ممالک افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داری نبھائیں: ایران

تہران، 10 مئی، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ 40 سالوں سے افغان پناہ گزینوں کی باعزت میزبانی کررہے ہیں تاہم مغربی ممالک کو بھی اس حوالے سے اپنا فرض نبھانا پڑے گا.

«سید عباس عراقچی» نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے حالیہ باتیں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جبکہ پناہ گزینوں کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے انتظامی امور اور اخراجات بھی ایک عالمی ذمہ داری ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران انسانیت اور اسلامی اصولوں کے مطابق گزشتہ چالیس سالوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے جن کی مشکلات کی اصل جڑ مغربی ممالک ہیں لہذا ان ملکوں کو چاہئے کہ افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں.
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی حکمران پناہ گزینوں کی میزبانی میں اپنے حصے کا فرض نبھائیں چاہئے وہ اخراجات کی فراہمی ہو یا پناہ گزیونوں کو اپنے ملک لانا ہو.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایران کا بہت سنجیدہ مطالبہ ہے جسے دفترخارجہ نے کئی برسوں سے اقوام متحدہ کے ادارہ پناہ گزینوں کے ذریعے افغان حکام اور یورپی ممالک کے ساتھ اٹھایا ہے.
عراقچی نے کہا کہ پناہ گزینوں کو ایران سے نکال دینا اور انھیں واپس اپنے ملک بھیجنے سے متعلق کوئی منصوبہ زیر غور نہیں تاہم ان کے سامنے اگر کوئی نئی آپشن ہو تو یہ الگ بات ہوگی.
یاد رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں قومی نشریاتی ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے کہا تھا کہ ایران، افغان پناہ گزینوں کی میزبانی جاری رکھے گا تاہم امریکہ کی غیرقانونی اور بلاجواز پابندیوں نے ملک کی آمدنی کو متاثر کیا ہے جس سے پناہ گزینوں کی مزید میزبانی کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@