یورپ، جوہری مسئلے پر ایران سے تناؤ نہیں چاہتا: جرمن چانسلر

تہران، 10 مئی، ارنا – خاتون جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ یورپ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری مسئلے پر تناؤ میں شدت نہیں چاہتا.

یورو نیوز چینل کے مطابق، انگیلا میرکل نے کہا کہ تہران کو یہ باور کرنا ہوگا کہ جوہری معاہدے پر پابند رہنے سے اس کے مفادات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے.

اس سے پہلے فرانسیسی صدر نے ایران سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور یہ کہا کہ تمام فریقین کو ایران کو جوہری معاہدے میں باقی رکھنے پر قائل کرنا ہوگا.

ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ ایران کو جوہری معاہدہ میں شامل رہنا ہوگا اور اس کے لئے ہمیں تمام اقدامات کرنے ہوں گے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.

صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ دنوں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.

انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@