ایران نے کیوبا کیخلاف امریکی جارحانہ پالیسی کی مذمت کردی

تہران، 9 مئی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے لاطینی امریکی ملک کیوبا کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ پالیسی اور معاشی پابندیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ "سید عباس موسوی" نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ آزاد اور خودمختار ممالک کے خلاف پابندیوں اور ظالمانہ پالیسی کا استعمال کیا ہے.
انہوں نے امریکہ کی جانب سے کیوبا کے معاشی گھیراؤ اور معطل شدہ پابندیوں کی تجدید کی شدید مذمت کی.
موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی دھمکیوں اور پابندیوں پر جمہوریہ کیوبا کی قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت اور عالمی برادری کے ذمہ دار ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ واشنگٹن کی جارحانہ پالیسی کا نوٹس لیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@