عمان ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث بننے کا خواہش مند

تہران، 9 مئی، ارنا – سلطنت عمان نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے.

امریکہ میں متعین خاتون عمانی سفیر "حنینہ سلطان المغیری" نے نیوز ویب سائیٹ المانیٹور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ایران اور امریکہ ثالثی کے لئے عمانی کردار کو موثر سمجھتے ہیں تو ہم تناو میں کمی لانے کے لئے آمادہ ہیں.
انہوں نے بتایا کہ 2013 میں عمان نے ایران امریکہ جوہری مذاکرات میں ثالث نہیں بنا بلکہ مذاکرات کی جگہ کے تعین کے لئے تعاون کیا.
عمانی سفیر نے ایران اور امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم آج بھی ان دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تناو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا اچھا ہمسایہ ہے جس کے ساتھ زبردست تعلقات قائم ہیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@