یورپ نے سیاسی عزم نہ دیکھایا تو ہم اپنا فیصلہ کریں گے: ایرانی مندوب

نیو یارک، 9 مئی، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے جوہری معاہدے کے یورپی فریقین کو تجویز دی ہے کہ وہ ایران کے جائز مطالبات پر دی جانے والی 60 دن کی مہلت پر سیاسی عزم دیکھائیں دوسری صورت میں ہم اپنے قومی مفادات کے تحت فیصلہ کریں گے.

"مجید تخت روانچی" نے نیوز چینل پی بی ایس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اپنے اتحادی ممالک پر دباؤ ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات نہ ملنے کی اصل وجہ ہے.
انہوں نے یورپی فریق کو انتباہ کیا ہے کہ ایران نے 60 دن کا الٹی میٹم دے رکھا ہے لہذا یورپ اسی مہلت میں جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے اپنا پختہ سیاسی عزم ظاہر کرے.
اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد ایران نے انتہائی صبر و تحمل سے کام لیا تاہم بدقسمتی سے امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات دلوانے میں ناکام رہے.
انہوں نے کہا کہ ہم مجبور ہوئے کہ مغربی فریق کو 60 دن کی مہلت دیں تاہم سفارتکاری کے دروازے اب بھی کھلے ہیں اور اس حوالے سے ہم جوہری معاہدے میں شامل اپنے شراکت داروں سے بات چیت کے لئے آمادہ ہیں.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.
صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@