فرانسیسی مسافربردار طیارے کی ایران میں ہنگامی لینڈنگ

اصفہان، 8 مئی، ارنا- فرانس ائیر لاینز کے ایک مسافر بردار طیارے کو 267 مسافروں کیساتھ، ایرانی شہر اصفہاں میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

تقصیلات کے مطابق، ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے اصفہان کے کرائسس مینجمنٹ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل "منصور شیشہ فروش" نے بدھ کی رات ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طیارے میں سوار سارے مسافر اور عملے محفوظ ہیں اور ہم ان کیلئے خدمات کی فراہمی کر رہے ہیں۔
فرانس ایکسپریس نیوز ایجنسی نے ایک بریکنگ نیوز کے ذریعے کہا کہ ائیر فرانس کے ایک طیارے نے ایرانی شہر اصفہان کے آسمان میں ریڈار سے غائب ہوگیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فرانسیسی طیارہ، دارالحکومت پیرس سے بھارت کے شہر ممبئی جا رہا تھا کہ اصفہان کے آسمان میں ریڈار سے غائب ہوگیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@