ایران کی افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

تہران، 8 مئی، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور پاکستانی شہر لاہور میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

ترجمان "سید عباس موسوی" نے پاکستانی اور افغانستانی حکومتوں اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز پاکستان کے شہر لاہور میں ایک دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ افغان دارالحکومت کابل میں "کاونٹر پارٹ" انسٹی ٹیوٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد بشمول ایک فوجی اور ایک افغان شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@