ایران نے قابل بھروسہ ممالک کیساتھ تعمیری تعاون کا انتخاب کیا ہے: ظریف

تہران، 8 مئی، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور دوسرے تین یورپی ممالک کو جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور ایران نے قابل بھروسہ اور موثر ممالک کیساتھ تعمیری تعاون کا انتخاب کیا ہے۔

"محمد جواد ظریف" جو روس کے دورے پر ہیں، نے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مزید کہا کہ روس میں بنیادی مذاکرات اور مشوروں سے ہیمں اس بات پر اتفاق ہوا کہ امریکی اقدامات اور یورپی ممالک کیجانب سے ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی عدم کامیابی کی وجہ سے، اس بین الاقوامی معاہدے کو نازک صورتحال کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور دوسرے تین یورپی ممالک کو جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور ایران نے قابل بھروسہ اور موثر ممالک کیساتھ تعمیری تعاون کا انتخاب کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے جواب میں ہیوی واٹر اور افزودہ یورونیم کی فروخت کو 60 دن کے لئے روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے.
صدر مملکت حسن روحانی نے آج اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خلاف ورزی کے جواب میں یہ ایران کا پہلا جوابی فیصلہ ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایرانی کیس کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجیں تو اس کا بھی ایران بھرپور جواب دے گا جس کی نوعیت کے بارے میں جوہری معاہدے کے فریقین کو دئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے.
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@