8 مئی، 2019 4:47 PM
News Code: 3694303
0 Persons
ایران، تناؤ کا خواہاں نہیں ہے: ظریف

ماسکو، 8 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، تناؤ اور کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے لیکن امریکہ کو اپنی پالیسیوں کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا بوشہر جوہری پاور پلانٹ اور ایٹمی ویب سائٹ "فردو" کے حوالے سے ایران اور روس کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
"محمد جواد ظریف" نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاروف" کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ امریکی حکام، آشوب اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں اور خطے میں ان کے اقدامات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے خطے کی صورتحال کو درہم برہم کردیا ہے اور اب علاقے میں کسی کو بھی امریکی حکام کے بے بنیاد اظہارت پر یقین نہیں ہے۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک امریکی یکطرفہ اقدامات کے مقابلہ کرنے کیلئے ایک راہ حل نکالنے کے درپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوائے امریکہ کے ہم جوہری معاہدے کے سارے اراکین کیساتھ مذاکرات کریں گے تا کہ وہ اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کریں۔
لاوروف نے مزید کہا کہ ہم ایرانی صبر و مظاہرہ کا بہت بڑا احترام کرتے ہیں اور ہم نے ایرانی صدر کے خط کو وصول کیا ہے اور آج کی مقالات بھی اس حوالے سے بات چیت کرنے کا ایم بہت بڑا موقع ہے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@