جوہری معاہدہ: وعدوں پر اب عمل کرنے کی باری دنیا کی ہے: ظریف

ماسکو، 8 مئی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے جوہری معاہدے سے متعلق عالمی برادری کو اپنے وعدوں پر عمل کرکے کے دیکھایا ہے لیکن اب دنیا کی باری ہے.

ان خیالات کا اظہار «محمد جواد ظریف» نے دورہ روس کے موقع پر «ماسکو» میں ایرانی سفارتخانے کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے دنیا کو دیکھایا ہے کہ اس نے جوہری معاہدے پر اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے لہذا وعدوں پر عمل کرنے کی باری اب دنیا کی ہے.
ظریف نے کہا کہ ایران نے یہ ثابت کیا ہے کہ ایک قدیم تہذیب رکھنے والے ملک کی حیثیت سے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کرتا ہے تاہم اپنے حقوق کے لئے مزاحمت کرتے ہیں اور اب دنیا کی باری ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے.
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ روس، جوہری معاہدے سے متعلق وعدوں کی پاسداری کے لئے پیش پیش ہے.تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ منگل کے روز اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاوروف" کے ساتھ ملاقات کے لئے ماسکو پہنچ گئے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@