ایرانی صدر کا جوہری معاہدے کے فریقین کیلئے خصوصی مراسلہ

تہران، 8 مئی، ارنا – صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے جوہری معاہدے میں شامل جرمنی، فرانس، چین، روس اور برطانیہ کو خصوصی خط لکھا ہے جسے ان ملکوں کے سفیروں کے حوالے کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق، جوہری معاہدے میں شامل ممالک کے سفیروں کو آج دفترخارجہ بلایا گیا جہاں نائب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے انھیں صدر مملکت ڈاکٹر روحانی کا مراسلہ حوالے کردیا.
اس خط میں اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کا فیصلہ "جوہری معاہدے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کئے گئے وعدوں میں کمی لانے اور اس معاہدے کے ایک اہم ستون کو متزلزل کرنے کا فیصلہ" رکن ممالک کے سفیروں کو پیش کردیا گیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے آج کی صبح خارجہ تعلقات، سیکورٹی پالیسی اور جوہری معاہدے پر ایران کے فیصلے سے متعلق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے نام ایک خط بھیج دیا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@