بین الاقوامی میلوں میں ایرانی فلم اور انیمیشن، نمائش کیلئے پیش ہوں گی

تہران، 7مئی، ارنا- ڈنمارک اور سپین میں منعقدہ فلم میلوں میں ایرانی ہدایتکاروں کی بنائی گئی فلم "Magaralen" اور انیمیشن "Last Fish" کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہدایتکار"محمود صائمین" کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن "Last Fish" کو سپین میں منعقدہ بین الاقوامی کوزین فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
کوزین فلم فیسٹیول، سینما کو ماحولیات میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کا ایک اہم فن سمجھتا ہے جو رواں سال میں دنیا کے مختلف ممالک کے فنکاروں کی بنائی گئی 80 فلموں کیساتھ 3 سے 19 مئی کو سپین میں جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ خاتون ایرانی فلم ساز "مریم زراعی" کی بنائی گئی شارٹ فلم "Magaralen" کو بھی ڈنمارک میں منعقدہ فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ڈنمارک فلم میلے کا 26 آگست سے یکم ستمبر تک انعقاد کیا جائے گا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@