ایرانی وزیر خارجہ آج رات روس روانہ ہوں گے

تہران، 7 مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں آج کی رات، روس روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب کیساتھ باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف"، بدھ کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاروف" کیساتھ باہمی مسائل سمیت، ایران جوہری معاہدے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
اس کےعلاوہ ایران اور روس کے خارجہ وزارتوں کے درمیان تعاون پر مبنی منصوبوں کی توسیع اور دونوں ملکوں کے ائیر لائنز کمپنیوں کے کارکنوں کیلئے ویزہ اور قیام کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے دیگر موضوعات ہیں۔
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی نشست کے اختتام پر دونوں ملکوں کی شہریوں کیلئے سفری سہولیات کی فراہمی پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگا اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ان مذاکرات کے نتایج کو ذرائع ابلاغ اور میڈیا والوں کیساتھ شیئر کریں گے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@