ایرانی اسپیکر کی رمضان پر مسلم ہم منصوبوں کو مبارکباد

تہران، 7 مئی، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایک پیغام میں اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے.

علی لاریجانی نے آج بروز منگل اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام سے ایک پیغام میں رمضان المبارک کے مہینے کی آمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ امت مسلمہ کے درمیان مسائل کے حل اور ہمدردی، اتحاد، یکجھتی کے فروغ کا ایک موقع ہے.
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس با برکت مہینے کے برکات کے ذریعے جہان اسلام میں پائیدار امن و سلامتی کی فضا قائم ہو.
9410**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@