جان بولٹن سیکورٹی اور عسکری معاملات سے لاعلم ہے: سنیئر ایرانی عہدیدار

تہران، 7 مئی، ارنا - اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی مشیر سلامتی جان بولٹن کی باتیں دیکھاوے کے سوا کچھ نہیں اور نہ ہی انہیں سیکورٹی اور عسکری معاملات سے متعلق کچھ پتہ ہے.

یہ بات «کیوان خسروی» نے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی کی حالیہ ہرزہ سرائی پر اپنے ردعمل میں کہی.
جان بولٹن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اپنا ابراہم لنکن نامی جنگی بحری بیڑا خطے میں تعینات کر رہا ہے تا کہ ایران کو واضح پیغام بھیجا جاسکے.
اس سے متعلق سنیئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکہ بحری بیڑا ابھی نہیں بلکہ 21 روز پہلے سے ہی بحیرہ روم میں موجود ہے لہذا جان بولٹن کی حالیہ باتوں کا مقصد صرف شوشا چھوڑنا تھا.
انہوں نے علاقائی بحران کے سامنے امریکی فوج کی مسلسل شکست کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ امریکہ ایرانی مسلح افواج کی طاقت اور صلاحیت کو آزمانے کی غلطی کرے گا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@