ایرانی صدر کی رمضان آمد پر اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، 7 مئی، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر «حسن روحانی» نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے.

صدر روحانی نے اپنے پیغام میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی.
انہوں نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا ہے ماہ رمضان کے ذریعے امن اور اسلامی بھائی چارے کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائیں.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تعلیمات کے ذریعے اللہ کی بندگی اور اسلامی اخوت کی راہ میں گامزن ہوں اور اس مہینے کی برکت سے دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے فضا قائم ہو.
274**
9393* ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@