نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں توسیع، ایران کی اولین ترجیح ہے

تہران، 6 مئی، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مصنوعات کی برآمدات کا فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

یہ بات "اسحاق جہانگیری" نے پیر کے روز نان آئل مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممالک کی ترقی اور پیشرفت کا اہم شاخصانہ، بین الاقوامی اور علاقائی مارکیٹوں میں مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
جہانگیری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مصنوعات کی برآمدات ہمارا قومی اور قانونی فرض ہے لہذا ہمیں عالمی معیاروں کے مطابق اعلی معیار کی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں برآمد کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے رواں سال میں ایران میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعات کی برآمدات میں توسیع، اسلامی جمہوریہ ایران کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ملک کے سارے ڈائریکٹروں اور متعلقہ اداروں کے عہدیداروں کا سب سے بڑا فرض یہ ہے کہ وہ ضروری مصنوعات کی در آمدات کیلئے زر مبادلہ کی فراہمی کریں۔
انہوں نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے رواں سال کو "قومی پیداوار" کے سال کا نام رکھا ہے اور قومی پیداوار میں اضافہ کرنے کا سب سے اہم ذریعہ، برآمدات کی توسیع ہے لہذا ہمیں نان آئل مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام، ایرانی کی آمدنی ذرائع اور ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آنے کیلئے منصوبہ بندیاں کررہے ہیں لہذا عوام، ملک کے سارے ڈائریکٹروں اور عہدیداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس طرح منصوبہ بندی کریں جس کی وجہ سے عوام کی معایشی صورت حال زیادہ متاثر نہ ہوجائے اور ساتھ ساتھ ملکی ترقی اور معاشی صورتحال پر بھی برے اثرات مرتب نہ ہوجائیں ۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@