جینوا ایجادات میلے میں ایرانی طالبعلم کی اعلی کارکردگی

تہران، 6مئی، ارنا۔ جینوا میں منعقدہ 47 ویں ایجادات میلے میں ایرانی طالبعلم "محمد رضا مجیدی" نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، مجیدی نے اس سے پہلے نینو ٹیکنالوجی کے پانجویں بین الاقوامی اولمپیاڈ میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا تھا۔
ایرانی طالب علم نے ایکس رے کے سامنے جلد کے تحفظ کیلئے ایک حفاظتی مرہم تیار کرنے کیلئے جینوا کی بین الاقوامی ایجادات کمیٹی کی جانب سے طلائی تمغے سے نوازا گیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@