قزوین کے کارواں سرائے 'سعدالسلطنہ' کو عالمی فہرست میں شامل کر لیا جائے گا

قزوین، 6 مئی، ارنا – ایرانی صوبے قزوین کے قومی ورثہ، دستکاری اور سیاحتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ قزوین کی دستکاری مصنوعات کی مارکیٹ 'سرای سعد السلطنہ' کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا جائے گا.

یہ بات 'علیرضا خزائی' نے پیر کے روز ایک مقامی نشست میں کہی.
انہوں نے کہا کہ عالمی ورثے کی فہرست میں اس مارکیٹ کی رجسٹریشن، سیاحت کی صنعت کے فروغ میں مددکار ثابت ہوگی.
یہ تاریخی عمارت، ملک کا سب سے بڑا کارواں سرائے ہے جو قاجاری دور حکومت کے زمانے میں تعمیر کی گئی ہے اور6.2 ایکٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے.
یہ عمارت سالانہ بہت سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@