نامور ایرانی فلم ساز کو ترک میلے کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران،6 مئی، ارنا – ترک شہر قونیہ میں منعقدہ بین الاقوامی فلم میلہ «صوفی سن» کے خصوصی ایوارڈ عالمی شہریت یافتہ ایرانی ڈائریکٹر مجید مجیدی کو دیا گیا.

ایرانی فلمساز 'مجید مجیدی' نے قونیہ کے عالمی میلے کے دوسرے مرحلے میں اس کے خصوصی ایوارڈ کو اپنے نام کر لیا.
اس فلم میلے میں مجید مجیدی کی دو فلموں 'بید مجنون' اور 'بچہ ہائے آسمان' کی نمائش کی گئی.
بین الاقوامی فلم میلے کا دوسرا مرحلہ مولانا جلال الدین محمد رومی بلخی کے خاندان کی قونیہ آمد کی 791 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 2 سے 5 مئی تک ترکی کے شہر قونیہ میں منعقد کیا گیا.
اس سے پہلے مجید مجیدی کی بنائی گئی فلم' محمد رسول اللہ' ترکی میں ریلیز ہو گئی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@