ایران اور گروپ  4+1 کے درمیان مذاکرات 7 مئی کو ہوں گے

تہران، 5 مئی، ارنا- ایران اور گروپ 4+1 کے درمیان تکنیکی ماہرین کی سطح پر مذاکرات، ایران، فرانس، جرمنی، برطانیہ، چین اور روس کے محکمہ خارجہ کے ماہرین کی شرکت سے 7 مئی کو بروسلز میں منعقد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ہونے والے مذاکرات میں فریقین کے درمیان، مختلف مسائل بشمول ایران مخالف امریکی یکطرفہ پابندیاں، ایران کیساتھ تیل کی تجارت کے معاملے پر استثنی نہ دینے کے امریکی فیصلے، جوہری سرگرمیوں پر تعاون کی عدم توسیع اور ایران کیلئے یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس مذاکرات کے موقع پر انسٹیکس کے ایرانی اور جرمن سربراہوں کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان انسٹیکس کے فریم ورک کے اندر تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.
یورپی یونین کے گزشتہ وزارتی اجلاس کے موقع پر جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا تھا.
یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہے جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@