ایران کی فلسطین پر ناجائز صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت

تہران، 5 مئی، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےغزہ کی پٹی پر ناجائز صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، کو سختی سے مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جابر انتظامیہ کی بے انتہا حمایتوں اور بعض اسلامی اسٹیٹس کی جانب سے خاموشی اختیار کرنے کے سائے میں مقبوضہ فلطسین میں ناجائز صہیونی ریاست کے جارحانہ رویوں کا تسلسل جاری ہے۔
ترجمان "سید عباس موسوی" نے ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس ناجائز ریاست کیخلاف اپنی سرزمین کے دفاع کو فلسطینی عوام کے قانونی حقوق قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم نہتے فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کو دلوانے اور مقبوضہ فلسطین پر ناجائز صہیونی ریاست کی مزید جارحیت کو روکنے کیلئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
واضح رہے کہ رمضان الکریم مہینے کے موقع غزہ کی پٹی پر ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ حملے میں 11 افراد بشمول ایک خاتون اور اس کے ایک سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@