ایرانی سیلاب متاثرین کیلئے چینی اور آسٹرین امداد کی دوسری کھیپ وصول ہوگئی

تہران، 5 مئی، ارنا – چین اور آسٹریا کی جانب سے ایران میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کو ایرانی ہلال احمر کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے.

چینی حکومت نے انجمن ہلال احمر کو1400 ریلیف خیمہ بھیج دیا.
آسٹریا کی دوسری امدادی کھیپ بھی ہفتہ کے روز ایران پہنچ گئی جس کا وزن 8336 کلوگرام کا ہے اور اس میں بھی حفظان صحت سے متعلقہ 1000 پکیجز موجود ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی اور 4 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@