ایران فوبیا کے باوجود غیرملکی سیاحوں کی آمد میں 50 فیصد اضافہ

ساری، 5 مئی، ارنا – امریکی پابندیوں اور ایران فوبیا کے باوجود گزشتہ سال کے دوران سات ملین اور 800 ہزار غیرملکی سیاحوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا جس میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات ایرانی ثقافتی ورثے کی تنظیم کے سربراہ "علی اصغر مونسان" نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاحتی پابندیوں اور براہ راست غیرملکی پروازوں کو روکنے کے باوجود ہم علاقائی اور چینی مارکیٹوں کے ذریعہ غیرملکی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرسکیں۔
مونسان نے کہا کہ ترکی کے ذریعہ غیرملکی سیاحوں کی ایران آمد میں 74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آرمینیا، آذربائیجان، روس، عراق اور عمان کے ذریعہ بڑی تعداد میں سیاحوں نے ہمارے ملک کی سیر کی۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک بالخصوص عمان کے ساتھ یک طرفہ ویزے جاری کرنا غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی اصلی وجہ ہے۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@