امریکہ کو تنازعات میں ڈالنے کیلئے سازش کی گئی ہے: ظریف

تہران، 5 مئی، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے امریکہ اور اس کے صدر کو تنازعات میں ڈالنے کے لئے سازش کی ہیں مگر بدقسمتی سے اس ممالک کو اپنے اقدامات کے سنگین نتائج کا سامنا ہوں گے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے الجیریا نیوز چینل کے انگریزی شعبے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے امریکی پابندیوں کو معیشتی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی عوام کے رویے کی تبدیلے کے مقصد سے ان پر دباؤ ڈال کر رہے ہیں۔ یہ وہی ہے کہ امریکہ گزشتہ 40 سالوں سے بالخصوص ٹرمپ ان پر عمل کر رہا ہے۔
ظریف نے کہا کہ امریکی پابندیاں سیاسی اثرات نہیں پڑیں گی اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے شراکت داری ممالک کے ساتھ مختلف طریقوں کے ذریعہ ملک کا تحفظ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کے بغیر مالیاتی تعلقات کو جاری رکھنا ایک مناسب حل ہے جو طویل المدت میں امریکہ کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ امریکی حکومت ملکی مفادات کو ناجائز صہیونی ریاست کے لئے پیش کر رہی ہے۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@