ایران میں رمضان المبارک کی ایک جھلک

تہران، 5 مئی، ارنا – خدا کی میہمانی کے مہینے کے آغاز تک صرف ایک دن باقی ہے اور ایرانی عوام، دنیا کے دوسرے مسلمانوں کی طرح اس مبارک مہینے کے استقبال کی تیاریان کررہے ہیں.

ایران میں رمضان المبارک کا آغاز 7 مئی بروز پیر کو ہوگا اور ایرانی عوام اپنے مختلف رسم و رواج کے ساتھ اس برکت ماہ کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں.
روزہ اسلام کے 5 ارکان میں سے ایک ہے جسے عربی میں صوم کہتے ہیں۔ مسلمان اسلامی سال کے مقدس مہینے رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں۔
روزے میں مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے اور پینے سے باز رہتے ہیں۔ روزہ رکھنے کے لیے صبح صادق سے قبل کھانا کھایا جاتا ہے جسے 'سحری 'کہتے ہیں جس کے بعد نماز فجر ادا کی جاتی ہے جبکہ غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب کے ساتھ روزہ کھول لیا جاتا ہے جسے 'افطار کرنا' کہتے ہیں۔
یقینی طور پر اس مہینے میں سحر اور افطار کے روحانی لمحات، روزہ رکھنے والوں کیلئے سب سے زیادہ خوشگوار لمحات ہیں.
روزے کا مقصد اللہ قریب آنا ہے اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے.
دنیا کے تمام مسلم ممالک کی طرح ایران میں بھی رمضان نہایت عقیدت اور احترام سے گزارا جاتا ہے.
رمضان اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے اور اس کا اختتام عیدالفطر کا تہوار ہے جو ایران کے عظیم اعیاد کا شمار ہوتا ہے.
ایران میں رمضان کے دوران ایک روحانی کیفیت دیکھنے میں آتی ہے اور اسی دوران خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے.
ایرانی عوام رمضان مہینے کے آنے سے پہلے ایک دن روزہ رکھا کر اس با برکت مہینے کا استقبال کرتے ہیں جو یہ اس الہی مہینے کے روحانی انعامات میں سے ایک ہے.
اس مہینے کے کچھ دن سے پہلے عوام مسجدوں کی غبارروبی کر کے نماز جماعت، قرآن کریم کی تلاوت اور مختلف مذہبی تقاریب کے انعقاد کی تیاری کرتے ہیں.
حلیم، فرنی، آش رشتہ اور زولبیا بامیہ( ماہ رمضان کی مخصوص روایتی میٹھائی) ماہ رمضان میں ایرانی عوام کے مخصوص روایتی کھانوں میں سے ایک ہیں.
اس مقدس مہینے کے دوران ایران بھر میں خیرات کے عمل میں اضافہ دیھکنے میں آتا ہے اور روزہ داران بالخصوص غریب افراد کے لئے افطاریوں کا اہتمام کرتے ہیں.
امیر لوگ غریبوں کی مختلف طریقوں سے امداد کرتے ہیں تا کہ وہ اس ماہ کو بغیر کسی مالی مشکلات کے گزار سکیں.
ایران میں بسنے والے مسلمان بھی مساجد، دینی مراکز اور امام بارگاہوں میں خصوصی قرآنی محافل منعقد کر کے اس ماہ میں وصی رسول حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا یوم شہادت بھی عقیدت سے مناتے ہیں.
اس مقدس مہینے کے دوران ایران بھر میں خیرات کے عمل میں اضافہ دیھکنے میں آتا ہے اور روزہ داران بالخصوص غریب افراد کے لئے افطاریوں کا اہتمام کرتے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@