بین الاقوامی میلوں میں ایرانی انیمیشن اور فلموں کی شاندار پذایرائی

تہران، 4مئی، ارنا- رواں سال کے دوران، دنیا کے مختلف ممالک کے بین الاقوامی فلمی میلوں میں ایران کی جانب سے بنائی گئی انیمیشن اور فلموں کو پیش کیا گیا جنہیں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایتکار "علی عطشائی" کی بنائی گئی فلم "کاتوشیا Katyusha" کو آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ آسٹریلیا فلم میلہ10 مئی کو انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کاتوشیا فلم کو امریکہ اور بھارت کے بین الاقوامی میلوں میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ایرانی ہدایتکار "علی زراع قنات نوی" کی بنائی گئی انیمیشن "چشم انداز خالی Empty View " کو جاپان میں منعقدہ short shorts& asia فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ خاتون ایرانی فلم ساز "روناک جعفری" کی بنائی گئی شارٹ فلم "بدل substitute" کو بھی نیویارک میں منعقدہ خاتون فلسمازوں کے بین الاقوامی فیسٹیول CoSM میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم فیسٹیول 30 مئی سے 2 جون تک نیویارک میں منعقد کیا جائے گا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@