خطے میں قیام امن، استحکام اور جمہوریت کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں: ظریف

تہران، 4مئی، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، علاقے میں قیام امن، استحکام اور جمہوریت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے کرقیزستان کے نائب وزیر خارجہ "نوارن نیاز علی اف" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف موضوعات بشمول ٹرانزٹ شعبے میں باہمی تعاون اور اس حوالے سے ایران کا اہم علاقائی کردار، دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کا قیام، شانگھای تعاون تنظیم کا آئندہ اجلاس اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرانزٹ کے شعبے میں پروگرامزکے نفاذ اور ٹرک ڈرائیورز کیلئے ویزہ سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے میں قیام امن، استحکام اور جمہویت کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
ظریف نے ایران اور کرقیزستان کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہونے کیلئے مثبت ہوں گے۔
اس موقع پر کرقیزستان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ باہمی اور بین الاقوامی تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے حکام کے دورہ ایران اور کرقیز قستان کیلئے منصوبہ بندیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی اور معاشی تعلقات کے علاوہ ایران اور کرقیزستان کے پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@