شامی عوام کا انسداد دہشتگردی پر ایرانی حمایتوں کا شکریہ

مشہد، 4مئی، ارنا- شام کی "الشام الخاصہ" یونیورسٹی کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی عوام کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر "یاسر حوریہ" نے ہفتہ کے روز شام کی الشام الخاصہ یورنیورسٹی اور ایرانی شہر مشہد میں واقع فردوسی یورنیورسٹی کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے شام میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایرانی شہدا جیسے "حججی" اور "ہمدانی" کی قربانیوں کا ذکرکرتے ہوئے ان کیلئے اللہ تعالی سے طلب مغفرت کی اور اس جنگ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم الشام الخاصہ یونیورسٹی کی سائنسی سطح کے فروغ کیلئے فردوسی یونیورسٹی کے سائنسی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسر حوریہ نے الشام الخاصہ اور فردوسی یورنیورسٹیوں کے درمیان طالبعلموں اور اساتذہ کے تبادلہ پر بھی دلچسبی کا اظہار کردیا۔
واضح رہے کہ الشام الخاصہ اور فردوسی یونیورسٹیوں کے درمیان اساتذہ اور طالب علموں سمیت تجربات کے تبادلہ اور مشترکہ سائنسی اور تحقیقاتی پروجیکٹ پر تعاون کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔
اس کے علاوہ الشام الخاصہ یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر یاسر حوریہ کی قیادت میں فردوسی یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے اس کے مختلف حصوں کا قریب سے معائنہ کیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@