ایرانی تیل کی برآمدات کو روکا نہیں جا سکتا: رائٹرز

تہران، 4 مئی، ارنا – رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، ہرچند ایرانی تیل کے خریداروں کی دی گئی چھوٹ کی عدم تجدید، ایرانی تیل کی برآمدات کی شرح کو ایک حد تک کم کر سکتی ہے مگر ایرانی تیل کی فروخت کو ہرگز منقطع نہیں کر سکتی ہے.

رائٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مئی کے مہینے میں امریکی دباؤ میں اضافہ کی وجہ سے ایرانی تیل کی برآمدات کی شرح میں کمی آئے گی.
ایک باخبر ایرانی شخص ںے کہا کہ مئی مہینے کے بعد ایرانی تیل کی روزانہ برآمدات میں تقریبا 500 ہزار بیرل کم ہونے کا امکان ہے.
ایرانی برآمدات کی کمی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی کو کم کرے گی.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@