حالات جو بھی ہوں، ایران کیساتھ کھڑے ہیں:اعلی عراقی مفتی

بغداد، 4 مئی، ارنا – عراق کے اہل سنت مفتی اعظم نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیرمنصفانہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں تاہم عراق اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا.

«شیخ عامر البیاتی» جو عراق کے نامور اہل سنت رہنما بھی ہیں، نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ عراقی قوم ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالف ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اور عراقی عوام کا مستقبل ایک ہے اور ہم کسی بھی صورتحال کے تناظر میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم دشمنوں سے خوفزدہ نہیں اور ایک بار پھر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ایرانی قوم کے ساتھ مل کر تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے.
شیخ عامر البیاتی نے بتایا کہ دشمن جان لے کے روزی دینے والی اللہ کی ذات ہے، ہمیں اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے مگر ایرانی عوام ان ظالمانہ عزائم کو ناکام بنادیں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@