ایران کی پاکستان کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد، 4 مئی، ارنا - گزشتہ ایرانی سال کے دوران ایران کی پاکستان کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 36 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جو پیچھلے سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے دئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ایران اور پاکستان کی باہمی تجارت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
گزشتہ ایرانی سال 1397 میں ایران نے پاکستان کو 1.247 ارب ڈالر کی مصنوعات کو پاکستان برآمد کیں.
باوجود اس کے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی براہ راست بینکنگ رابطہ نہیں اور کچھ کسٹم اور ٹیرف کے مسائل بھی ہیں مگر یہ بات قابل اطمینان ہے کہ پاک ایران باہمی تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے.
ایران اور پاکستان کی تجارت میں 917 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان، ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں تیسری اہم منزل ہے.
پاکستان سے ایران کو برآمدات میں 16 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور اس کا حجم 330 ملین ڈالر رہا ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@