آبنائے ہرمز کی سلامتی اہم ترجیج ہے: ایران

تہران، 4 مئی، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز ہمارے عوام کے مفادات کو فراہم کرے، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اس عالمی توانائی کی منتقلی اور فراہم کرنے والے آبناء کی سیکورٹی اہم ترجیح ہے۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے بحرینی وزیر خارجہ کے اشتعال آمیز بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اس چھوٹے اور منحصر ملک کے حکام کو نیکی نیتی اور پڑوسیت کے حق پر سفارش کرتے ہیں کہ ایک طاقتور اور بڑے ملک کی دھمکی میں اپنی پوزیشن سمجھیں۔
تفصیلات کے مطابق، بحرینی وزیر خارجہ "شیخ خالد بن احد آل خلیفہ" نے گزشتہ روز الشرق الاوسط اخبار کے ساتھ انٹرویو میں آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی کے حوالے سے دعوی کیا کہ یہ خلیج فارس ممالک کے خلاف ایک واضح دھمکی ہے اور ہمیں ایران کو اس کی بندش کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایک طاقتور ملک اور آبنائے ہرمز جو عالمی توانائی کی منتقلی کا اصلی راستہ ہے، کی سیکورٹی فراہم کرنے والا ملک ہے۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@