امریکی اقدامات کا موثر انداز میں جواب دیں گے: ایرانی مندوب

نیویارک، 4 مئی، ارنا – اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ایران مخالف امریکی اقدامات کو غیرقانونی اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان اقدامات کا مناسب وقت اور موثر انداز میں جواب دیں گے.

یہ بات "مجید تخت روانچی" نے امریکہ کے حالیہ اقدامات بالخصوص ایرانی تیل خریداری سے متعلق استثنی میں توسیع نہ دینے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ردعمل کے حوالے سے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام امریکہ کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں اور مناسب وقت میں اعلان کردیا جائے گا۔
تخت روانچی نے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپ کی صرف سیاسی حمایت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں انہیں عملی طور پر پہنچ والنے نقصانات کو معاوضہ دینا چاہئیے۔
سنیئر ایرانی جوہری سفارتکار نے کہا کہ ہم نے سنجیدگی کے ساتھ یورپ پر تنقید کی ہیں اور اگر یورپی حکام تاخیر کریں تو ان کا موقع ضائع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے انسٹیکس میکنزم کا اجراء اچھا اقدام تھا مگر وہ امریکی پابندیوں کے خلاف عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کے طور پر عالمی امن کے لئے چند فریقی تعلقات اور سفارتکاری کو اپنی اہم ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یک طرفہ اقدام ہمارے قومی مفادات کے خلاف ہے اور اس سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی غیرقانونی علیحدگی کے خلاف اٹھ کھڑے رہے ہیں اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے اراکین کے ساتھ اس موضوع پر مذاکرات کرتے ہیں۔
ایرانی سفیر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک علاقے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@