ایرانی جونیئر کھیلاڑیوں نے عالمی ٹیبل ٹینس مقابلوں کا ٹائیٹل جیت لیا

باکو، 4مئی، ارنا – ایرانی جونیئر کھیلاڑیوں نے باکو میں منعقدہ عالمی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ایرانی جونیئر ٹیبل ٹینس کھیلاڑیوں 'پرہام اشرفی اور الینا رحیمی' نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں بالترتیب اپنے آذری اور روسی حریفوں کو ہرا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لیے.
ایک اور ایرانی کھیلاڑی 'سامران کریمی' نے بھی اس ایونٹ کی تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی.
تفصیلات کے مطابق، عالمی یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ مقابلوں کا جمعرات سے دو دن تک باکو میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران سمیت آذربائیجان، روس، ترکی، جارجیا، لیتھوانیا کے ممالک سے 80 کھیلاڑی شریک تھے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@