ایشیا کی بہترین جامعات میں 4 ایرانی یونیورسٹی بھی شامل

تہران، 3 مئی، ارنا – ایشیائی خطے میں سال 2019 کی 100 ٹاپ یونیورسٹیوں کی فہرست کو جاری کردیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی چار جامعات بھی شامل ہیں.

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن جامعات کے معیار کا اندازہ لگانے اور درجہ بندی کا اعلان کرنے والی ایک اہم ویب سائیٹ ہے جس نے ایشیا میں 2019 کی اہم جامعات کا اعلان کیا.
اس رینکنگ میں ایران کی صنعتی یونیورسٹی نوشیروانی بابل نے 43ویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ یہ ایران جامعات کے درمیان پہلی پوزیشن پر ہے. امیرکبیر اور شریف جامعات بھی ایشیائی فہرست میں 80 اور 86 نمبر پر ہیں.
ایشیا میں 2019 کی بہترین جامعات میں 27 ممالک سے 417 جامعات کی جانج پڑتال کی گئی جس میں چین کی Tsinghua University نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی.
اس فہرست میں درجہ بندی کے لئے ایران سے 29 یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا جبکہ 2018 میں 18 اور 2017 میں 14 یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا تھا.
274**
9393* ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@