ایران کی وینزویلا کیخلاف طاقت استعمال کرنے کے امریکی بیانات کی مذمت

تہران، 3 مئی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے ونزویلا کے خلاف طاقت کے استعمال اور فوجی کاروائی کرنے سے متعلق امریکی حکام کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے.

ترجمان دفتر خارجہ سید عباس موسوی نے امریکی حکام کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم وینزویلا میں فوجی بغاوت کی امریکی کوشش کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام وینزویلا میں لوگوں کو مشتعل اور انھیں تشدد کے لئے اکسارہے ہیں.
ترجمان کے مطابق، کسی ملک کے خلاف طاقت کا استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے لہذا ہم سربراہ اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں گے.
موسوی نے مزید کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج عالمی نظم و ضوابط ایک ایسے افراد کے ہاتھوں میں یرغمال ہے جو قانون کی پامالی کرتے ہوئے دنیا میں جنگوں کو ہوا دے رہے ہیں.
274**
9393* ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@