تیل کو غیرسیاسی معاملہ رکھنا چاہتے ہیں: اوپیک چیف

تہران، 2 مئی، ارنا - تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کے سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارا مقصد تیل سے متعلق مسائل کو غیرسیاسی رکھنا ہے.

«محمد بارکندو» نے 24ویں بین الاقوامی تیل نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے اپنے تمام رفقائے کار کو یہ واضح کردیا ہے کہ جب اوپیک میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو انہیں اپنی قومیت کو الگ رکھنا ہوگا.
انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں کے مستقبل میں آپ کو کتنی چیلنجز کا سامنا ہے بلکہ آپ ایسی قوم ہے جس نے ہمیشہ مشکلات پر غلبہ پایا ہے.
سیکریٹری جنرل اوپیک نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایرانیوں نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہر کیا اور حال ہی میں ملک کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایران کے تمام شہری بشمول خواتین اور بچے بڑھ چڑھ کر میدان میں نکلے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اوپیک کے بانی ملکوں میں سے ہے اور اوپیک کے ساتھ ایران کے تعاون کو 60 سال ہونے کو ہیں.
محمد بارکندو نے ایرانی وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زنگنہ ایک تجربہ کار وزیر ہیں جنہوں نے اوپیک اور غیراوپیک تعاون کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔
9393٭٭
274* ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@