ملائیشیا اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کی ظریف سے ملاقات

تہران، 1مئی، ارنا- ملائیشیا اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" جو ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کے اجلاس میں شرکت کیلئے قطر کے دورے پر ہیں، نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ہونے والے ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص عالم اسلام کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے دورے پر قطر، ترکی، سری لنکا اور قازقستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کل رات امیر قطر کی عشائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے الجزیرہ نیوز چینل سے انٹرویو کی جس کے بارے میں مزید تفصیلات جلدی سے نشر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایشیائی تعاون ڈائیلاگ 2002ء کو تھائی لینڈ میں 18 ایشیائی ممالک کی شرکت سے قیام عمل میں آیا اور اب 32 ممالک اس تنظیم کے رکن ہیں۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@