عالمی ریڈ کراس کمیٹی، سیلاب متاثرین کیلئےغیر ملکی رقوم کی ترسیل کیلئے پُرعزم

تہران، 1مئی، ارنا- بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے غیر ملکی امداد کی منتقلی کے حوالے سے نئے راستے نکالنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

"پیٹر ماؤرو " نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارہ کے سربراہ "علی اصغر پیوندی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی کی امداد، ایک لاکھ یورو سے4لاکھ ڈالر تک اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی ایران میں سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مزید امداد کی فراہمی کرے گا۔
یاد رہے کہ ایران کے مختلف صوبوں میں حالیہ سیلاب کے بعد ایرانی ہلال احمر نے یہ اعلان کیا کہ بیرون ملک ہلال احمر کے اکاؤنٹس کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے کوئی بھی ایرانی شہری، عالمی ادارے بالخصوص بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی، ایرانی عوام کے لئے امدادی رقوم بھیجنے سے قاصر ہیں.
ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے امریکی انتظامیہ بالخصوص ٹرمپ کی عوام دشمن پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں صرف معاشی جنگ نہیں بلکہ معاشی دہشتگردی ہیں.
واضح رہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے چیئرمین نے پہلے بھی انسانی ہمدری کے مسئلے کو سیاسی بنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دشوار پابندیاں غیرجانبدرانہ امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں.
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@