ایرانی علاقے بیرجند میں صحرائے لوت پر عالمی سیاحتی اجلاس کا آغاز

بیرجند، 1 مئی، ارنا – ایرانی صحرائے لوت پر عالمی سیاحتی اجلاس کا بدھ کے روز ملکی اور غیرملکی مہمانوں کی موجودگی میں علاقے بیرجند میں آغاز کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر برائے مغربی ایشیا امور "سید رسول موسوی"، ایرانی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین "غلامحسین شافعی" اور دوسرے حکام منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس میں شریک ہیں۔
صحرائے لوت پر "بین الاقوامی اور مقامی مواقع" کے عنوان سے عالمی اجلاس دو حصوں پر شامل ہیں جو ان کے سائنسی حصہ بدھ کے روز ایرانی شہر بیرجند کی یونیورسٹی میں جاری ہے اور دوسرے حصہ جمعرات کے روز اس صحراء کے دورے پر شامل ہے۔
پائیدار سیاحت اور مقامی کمیونٹی کی ترقی، سیاحت اور مقامی معیشت، ایرانی صحرائے لوت کے سیاحتی مقامات، صحرا میں سیاحت کا فائدہ، کھیل سیاحت اور صحرائے لوت، اور غیرہ منعقد ہونے والے دو روزہ عالمی کانفرس کی موضوعات ہیں۔
برطانیہ، آسٹریلیا، بھارت، ترکی، اٹلی اور ملک کے تمام علاقوں سے 135 سائنسی مضمون اس اجلاس میں بھیج دیا گیا ہے۔
دشت لوت یا صحرائے لوت ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان، میں ایک بڑا نمک صحرا ہے۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@