تیل آمدنی کی ممکنہ کمی کا ازالہ کیا جائے گا: ایرانی صدر

تہران، 1 مئی، ارنا – صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر ملکی تیل آمدنی میں کمی ہوئی تو اس کا دیگر ذرائع سے پورا کیا جائے گا.

ڈاکٹر «حسن روحانی» نے بدھ کے روز دورہ کرمانشاہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اپنے تیل کی فروخت کو جاری رکھیں گے.
انہوں نے کہا کہ اگر تیل آمدنی میں کمی دیکھنے میں آئی تو دوسرے ذرائع سے اس کا ازالہ کیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن عقلانیت سے خالی ہیں، ہم کو کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں لیکن دشمنوں کے ناپاک عزائم اور سازشوں کے سامنے خاموش نہیں بیٹھیں گے، ان کا سخت جواب دے کر مزاحمت کریں گے.
روحانی نے کہا کہ ایرانی عظیم عوام، ہزاروں سال سے سازشوں کے خلاف متحد ہیں.
انہوں نے برآمدات کے لیے عراق سمیت خطے کی تعمیری پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج، مغربی، مشرقی اور شمالی پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت دوستانہ ہیں، جنوبی حصے میں ہمارے اور دو ممالک کے درمیان کچھ اختلافات ہیں کہ بہتر ہے وہ ممالک ایران کے ساتھ باہمی تعاون کریں کیونکہ یہ ان کے مفاد میں ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@