پاکستان اور بھارت کے درمیان ہرگز لڑائی نہیں ہونی چاہئے: ظریف

تہران، 28 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی لڑائی ہو.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے جمعرات کے روز تہران میں بین الاقوامی نوروز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا یہ عالمی تقریب پانچ سال کے وقفے کے بعد پھر سے منعقد ہوئی جس میں شریک غیرملکی نمائندے بالخصوص پاکستان، بھارت، افغانستان، تاجکستان، ترکی، آذربائیجان، عراق اور قازقستان کی موجودگی مسرت کے باعث ہے.
ظریف نے کہا کہ آئیں آج مشترکہ عہد کریں کہ دنیا اور اپنی سرزمین کو نوروز کی خوشیوں سے بھردیں.
انہوں نے مزید کہا کہ نوروز ایک معمولی تہوار نہیں بلکہ یہ ایک انسانی تبدیلی کا نام ہے جسے عالمی ادارے یونیسکو نے بھی اپنی فہرست میں درج کیا ہوا ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم اس خطے میں نوروز اور کی ثقافت کے اصل وارث ہیں لہذا لوگوں کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی لڑائی ہونی چاہئے.
انہوں نے کہا کہ آئیں نوروز کی زبان سے دنیا کو یہ باور کرائیں کہ دوسروں پر مسلط ہونے یا غلبے سے امن میسر نہیں اور نہ ہی دوسروں پر بدامنی مسلط کرکے اپنی سلامتی کو فراہم کیا جاسکتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@