کیوبا میں ایران کے سات روزہ فلم میلے کا آغاز

میڈرڈ، 28 فروری، ارنا - لاطینی امریکی ملک کیوبا میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سات روزہ فلم کے خصوصی میلے کا آغاز کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی فلم میلے کا اہتمام ایرانی سفارتخانے اور کیوبا کے محکمہ ثقافت اور آرٹس کے تعاون سے 'ہوانا' میں کیا گیا جس میں ایرانی سفیر اور کیوبا کی وزارت ثقافت کے خصوصی نمائندے بطور مہمان شریک ہوئے.
افتتاحی تقریب میں کیوبا کے نامور فلمی اداکار اور ثقافتی شخصیات، سنیما کے عہدیدار، مختلف ممالک کے سفارتکار اور ایرانی سفارتکار بھی موجود تھے.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر 'کامبیز شیخ حسنی' نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران کی سنیما صنعت نے ترقی کا سفر طے کیا جس میں آج ہماری فلم اور سنیما صنعت کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کے بعد ایرانی سنیما نے اپنی لئے ایک مضبوط پوزیشن بنالی، سنیما کو غیراخلاقی روایات اور تشدد جیسے خیالات سے پاک کردیا گیا اور اسے ایک با مقصد اور اخلاقی مرکز بنادیا گیا.
ایرانی فلم میلے کی افتتاحی تقریب میں ایرانی فلمساز ابراہیم حاتمی کیا کی دلم باڈی گارڈ کو دیکھایا گیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@