ایران بھارت مشترکہ تجارت میں قابل قدر اضافہ

نئی دہلی، 28 فروری، ارنا - بھارتی ریاست مہاراشٹر کے گورنر نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان مشترکہ تجارت میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات 'ویدیاسگر راؤ' نے بھارت میں تعینات ایران کے سفیر 'علی چگینی' کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران اور بھارت کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تاریخی مراسم کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان اچھے مراسم قائم ہیں اور دوطرفہ تجارت میں اضافہ بڑی خوشی کی بات ہے.
بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک میں معاشی، ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اچھی صلاحیتیں ہیں جبکہ ریاست مہاراشٹر اور ایرانی صوبوں کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے آمادہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار منصوبہ ایران بھارت تعلقات میں پیشرفت کی روشن علامت ہے.
اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ بینکاری میکنزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر 12 کروڑ آبادی پر مشتمل ریاست ہے اور یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائےگا.
علی چگینی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، بھارت کے ساتھ تعاون کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مکمل آمادہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@